اسلام آباد:قومی ایئرلائنز(پی آئی اے) کی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آفیسرزکی سی بی اے اور ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں میں شمولیت پر پابندی عائد کردی۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کا فیصلہ گروپ 4 میں براہ راست بھرتی ہونے والے اورگروپ 5 و دیگرافسران کی شرکت کی وجہ سے کیا گیا، شعبہ سیکیورٹی سے وابستہ اور دیگر افسران سی بی اے اور آفیسرز ایسوسی ایشن کا حصہ نہیں بن سکتے۔ 2012 انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ کے تحت سیکیورٹی شعبہ تنظیمی اس طرح کی سرگرمیوں میں شامل نہیں ہوسکتی۔
انتظامیہ نے ملازمین کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین سی بی اے اور پی آئی اے کی دیگر ٹریڈ یونینوں سے متعلق سرگرمیاں فوری ترک کردیں، ایئرلائن کے مروجہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین اور افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔