لاہور:پنجاب حکومت نے موسم سرما کی چھٹیاں 23دسمبر سے اور وفاقی حکومت نے 3جنوری سے کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا اورکہا کہ چھٹیاں 23 دسمبر سے شروع ہوکر6 جنوری تک جاری رہیں گی۔
وزیر تعلیم و اسکول کا مزید کہنا تھا کہ تمام طلبا و طالبات کورونا ویکیسن لگوائیں اورکورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کریں ۔
دوسری جانب وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ تعلیمی ادارے 3 سے 9 جنوری تک بند رہیں گے ۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل وفاقی وزیر اسد عمرکی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق حتمی فیصلہ کیا گیا ، این سی او سی نے3 سے 9 جنوری تک چھٹیاں دینے کی منظوری دی ۔
این سی او سی کا کہناتھا کہ دھند والے علاقوں میں چھٹیوں کا فیصلہ صوبائی حکومتیں خود کریں گی تاہم اسلام آباد میں عملی طور پر یکم جنوری سے چھٹیاں شروع ہو جائیں گی ۔موسم کی شدت یا دھند والے علاقوں میں چھٹیوں کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی اور اس حساب سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی ۔