پشاور:خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے،ووٹنگ کا سلسلہ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گا۔
پہلے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، مالا کنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی، کرک، بنوں، ٹانک، ہری پور، خیبر، چارسدہ، ہنگو اور مہمند میں انتخابات ہو رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے ان 17 اضلاع میں 1 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار سے زیادہ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
پہلے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان سمیت 17 اضلاع میں پولنگ ہو رہی ہے، جنرل نشستوں کیلیے اُنیس ہزار دوسو بیاسی امیدوار مدمقابل۔۔ خواتین کی نشستوں کیلیے تین ہزار نو سو پانچ امیدواروں میں مقابلہ ہے۔
سٹی مئیر اور تحصیل چیئرمین کی نشستوں کے لیے 689، ویلیج اور نیبرہڈ کونسلوں میں جنرل نشستوں پر 19 ہزار 285، خواتین کی نشستوں پر 3 ہزار 870، مزدور اور کسان کی نشستوں کے لیے 7 ہزار 428، یوتھ نشستوں پر 6 ہزار 11 اور اقلیتی نشستوں پر 293 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔
صوبے میں مجموعی طور پر 9 ہزار 223 پولنگ اسٹیشنز اور 28 ہزار 892 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، ان میں سے 4 ہزار 188 پولنگ اسٹیشن حساس اور 2 ہزار 507 حساس ترین قرار دیے گئے ہیں۔