خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات صبح سویرے سے ہی عجیب و غریب صورتحال کا شکار ہیں،جہاں ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے ، تحصیل چمکنی نیبر ہڈ کونسل 45 کے پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ پیپرز نیبر ہڈ کونسل 44 کے نکل آئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق متعلقہ بیلٹ پیپرزنہ ہونے پر پولنگ اسٹاف بیلٹ پیپرز سمیت آر او آفس پہنچ گیا ، تمام جماعتوں کےکارکنان بھی آراو کے دفتر پہنچ گئے اوراپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولنگ افسرکا کہنا ہے کہ معاملے پرالیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ،تاحال کوئی جواب نہیں دے رہا ۔ ادھرعوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارکا کہنا ہے کہ پولنگ کے عمل میں انتہائی تاخیر ہو چکی ہے ، لہذا اب اس الیکشن کو ملتوی کر دیا جائے ۔