اسلام آباد:عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔
عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی گئی جب کہ رقم بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے استعمال کی جائے گی۔
عالمی بینک کے مطابق قرض کی رقم بجلی کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کے منصوبہ پر خرچ کی جائے گی، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور ترسیلی نظام میں بہتری سے نقصانات میں کمی اور ریکوریز میں اضافہ ہوگا۔