پشاور: کرک اورکوہاٹ میں فارنگ سے 3افراد جاں بحق اور5زخمی ہو گئے۔
کرک کی تحصیل تخت نصرتی میں فائرنگ سے2افراد جاں بحق اور3زخمی ہو گئے،ہلاکتیں حدہ بانڈہ پولنگ اسٹیشن پر ہوئیں،غری خیل،حدہ بانڈہ اور لغڑی بانڈہ میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔
کوہاٹ کے علاقے شیخان میں پولنگ اسٹیشن کے باہر مخالفین کی فائرنگ سے صفدر نامی شخص جاں بحق جب کہ 2 افراد طیب شاہ اور عقیل زخمی ہوگئے۔
پولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی۔بدنظی۔2افراد زخمی
بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول شاہ عالم پولنگ اسٹیشن میں بدنظمی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں دھکم پیل میں1 پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔
گورنمٹ پرائمری اسکول شاہ عالم پولنگ اسٹیشن میں دھکم پیل اور بے نظمی کے باعث 1 شخص کی حالت غیر ہو گئی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ووٹرز کی جانب سے دھکم پیل میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے پر ایس پی سیکیورٹی محمد نبیل کھوکھر بھاری نفری کے ہمراہ متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔
پشاورہی کے گلبہارکے پولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی ہوئی کارکن آپے سے باہر ہوگئے اور بیلٹ باکس توڑ کر بیلٹ پیپر بھی پھاڑ کر زمین پر پھینک دیے جس کے بعد پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا۔
گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول گور گٹھری میں قائم زنانہ پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل شروع نہ ہو سکا جس کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن کے باہر خواتین ووٹرز نے احتجاج کیا ہے۔
مشتعل خواتین ووٹرز کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے زیادہ ہو گیا ہے ہمیں ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا جا رہا۔ریٹرنگ آفیسر گل بانو نے اس حوالے سے تسلیم کیا ہے کہ وقت پر پولنگ شروع نہیں کرا سکے۔
لکی مروت میں ملتانی منجیوالہ کے خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے باہر دو امیدواروں کے حامی گروپوں میں فائرنگ ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جس کے بعد پولنگ کچھ دیر کے لیے روک دی گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos