قطر:پہلا فیفا عرب کپ کا ٹائٹل الجیریا نے جیت لیا، فائنل میں تیونس کو 0-2 سے شکست دی، 16 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں میزبان قطرنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
قطرکے البیت اسٹیڈیم میں 8 ہزار سے زائد شائقین کی موجودگی میں فیفا کی نگرانی میں عرب کپ کھیلا گیا جہاں الجیریا اور تیونس کی ٹیمیں فائنل میں مدمقابل آئیں ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا، مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی ، اضافی وقت میں الجیریا کے نوجوان مڈ فیلڈرامیر سعیود نے گول کرکے ٹیم کوایک گول کی برتری دلائی ۔
میچ کے آخری منٹ میں یاسین براہیمی نے گول کرکے الجیریا کوعرب کپ کا پہلاٹائٹل جتوادیا، مصر کو ہراکر میزبان قط نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
فیفا کے صدرگیانی انفنٹینو نے میچ میں خصوصی شرکت کی اور ٹورنامنٹ کو فیفا کے تحت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔