پشاور:خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کو برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو کئی مقامات پراپ سیٹ شکست کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 64 میں سے 58 نشستوں کے نتائج آگئے،جمعیت علمائے اسلام (ف)18، تحریک انصاف14، اے این پی9، آزاد امیدوار9 نشستوں پر کامیاب جبکہ مسلم لیگ نون 3، پاکستان پیپلزپارٹی 1، جماعت اسلامی 1 اور تحریک اصلاحات پاکستان نے ایک سیٹٰ جیت لی۔
انتخابات کے پہلے مرحلے میں اب تک جے یوآئی ایف 64 میں سے 20 تحصیلوں میں برتری حاصل کرکے سب سے آگے ہے، 4 میں سے 3 اہم شہروں پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں جے یو آئی کا میئر کا امیدوار بھی آگے ہے,
پیپلزپارٹی نے ایک نشست جیت لی اور مسلم لیگ ن ہری پورکی تحصیل خان پورکی تحصیل چیئرمین شپ جیتنے میں کامیاب رہی، جے یوآئی پشاورکی بھی سات میں سے دو تحصیلوں کی چیئرمین شپ جیتنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ آخری اطلاعات تک پشاور سٹی میئرکی نشست کے لیے جے یوآئی کے امیدوار زبیرعلی آگے جبکہ پی ٹی آئی کے رضوان بنگش دوسرے نمبر پر تھے۔
مردان،ہری پور میں پی ٹی آٸی کا صفایا ہوگیا
مردان اور ہرہ پور میں پی ٹی آٸی کا صفایا ہوگیا، 3 تحصیلوں پر جمیعت علمائے اسلام ف کامیاب قرار جبکہ 2 تحصیلوں پراے این پی کے امیدواروں نے میدان مارلیا۔
پشاور میں پی ٹی آئی کا برا حال
میئر پشاورکے سب سے بڑے مقابلے میں اب تک جے یو آئی ایف کے زبیرعلی سب سے آگے ہیں، 285 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق زبیر علی نے اب تک 32 ہزار 275 اور پی ٹی آئی کے رضوان بنگش نے 26 ہزار 695 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
بنوں میں عرفان درانی کا راج
بنوں سٹی میئر کی نشست پر جے یو آئی کے امیدوار عرفان اللّٰہ درانی نے پی ٹی آئی پر واضح برتری حاصل کرلی، عرفان اللّٰہ کے 37 ہزار 458 ووٹوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے امیدوار اقبال خان جدون کے 23 ہزار 867 ووٹ ہیں۔
مردان سٹی کونسل کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے حمایت اللّٰہ ماریار نے میدان مار لیا ہے، وہ سٹی کونسل کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق حمایت اللّٰہ ماریار نے 56ہزار 458 ووٹ لیے اور جے یوآئی ف کے امانت شاہ حقانی 49 ہزار938 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
کوہاٹ میں جے یو آئی کی للکار
کوہاٹ سٹی کے الیکشن میں جے یو آئی کے شیر زمان آزاد امیدوار شفیع اللّٰہ خان سے آگے نکل گئے ہیں ، نوشہرہ کی تحصیل پبی میں بھی پی ٹی آئی کو اپ سیٹ شکست ہوئی ہے، اے این پی کے غیورعلی خان نے میدان مار لیا۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق کوہاٹ میں جے یو آئی ف کے امیدوار شیر زمان سٹی کونسل کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔شیر زمان نے 34 ہزار434 ووٹ لیے اور آزاد امیدوار شفیع اللّٰہ جان 25 ہزار 793 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
بونیر میں پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری
ضلع بونیرکی 6 میں سے 4 تحصیلیں تحریک انصاف نے جیت لی ہیں، بونیر کی تحصیل خدوخیل میں بھی پی ٹی آئی آگے ہے، چارسدہ کی تینوں تحصیلوں میں جے یو آئی کو برتری حاصل ہے۔
ضلع خیبر میں تحریک اصلاح پاکستان کو برتری حاصل ہے، ضلع صوابی میں پی ٹی آئی کے عطا اللّٰہ خان چیئرمین تحصیل کونسل منتخب ہوئے ہیں، ضلع مردان کی تحصیل تخت بائی، تحصیل کاٹلنگ اور تحصیل رستم میں جے یو آئی آگے نکل گئی، مردان کی تحصیل گڑھی کپورہ میں اے این پی آگے ہے۔
ضلع بنوں کی تحصیل چیئر مین وزیر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ملک مستو خان نے کامیابی حاصل کر لی ، آزاد امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فاتح امیدوار نے3211 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار عرفان اللہ 731 ووٹ حاصل کیے۔
بنوں کی تحصیل چیئر مین ککی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنید الرشید کامیاب ٹھہرے، انہوں نے جماعت اسلامی اور آزاد امیدوار کو شکست دی، فاتح امیدوار نے 4435 ووٹ جبکہ ہارنے والے دونوں امیدوار پیر خان بادشاہ اور اختر علی شاہ نے 2690 اور 70 ووٹ حاصل کیے۔
بنوں کی تحصیل چیئرمین میریان کے مکمل غیرحتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار پیر کمال شاہ نے پی ٹی آئی کو شکست دیدی ہے۔ فاتح امیدوار نے 11 ہزار 885 ووٹ لیے جبکہ ہارنے والے امیدوار شاہد اللہ خان کے حصے میں 6370 ووٹ آئے۔ تیسرے نمبر پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ملک نعیم خان نے 865 ووٹ حاصل کیے۔
تحصیل چیئر مین ہنگو میں آزاد امیدوار عامر غنی نے میدان مار لیا، انہوں نے 13761 ووٹ حاصل کیے، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے حافظ محمد قاسم 11044 ووٹ حاصل کر سکے، پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر رہی ، نور آواز نے 4635 ووٹ حاصل کیے۔
بونیر کی تحصیل چیئر مین گاگرہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیّد سالار جہان 9344 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جماعت اسلامی کے رشید احمد نے 4975 ووٹ حاصل کیے۔ اسرار احمد 289 ووٹ حاصل کر سکے۔
ضلع بونیر کی تحصیل چیئر مین گدیزئی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شیر عالم خان 10365 ووٹ لیکر سرخرو ہوئے۔اے این پی کے شاہ جہان 6783 ووٹ حاصل کر سکے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے عالم خان نے 3262 ووٹ حاصل کیے۔
بنوں میں تحصیل چیئرمین میریان سے آزاد امیدوار پیر کمال شاہ نے کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شاہد اللہ خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح امیدوار نے 11885 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شاہد اللہ خان نے 6370 ووٹ حاصل کیے۔
صوابی کی تحصیل تحصیل چیئرمین رزڑکے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اےاین پی کےغلام حقانی 22 ہزار 743 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے، پی ٹی آئی کے بلند اقبال 13 ہزار 23 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا مومن شاہ 2283 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ ہارنے والے پی ٹی آئی امیدوار بلند اقبال ترکئی صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے کزن ہیں۔
ضلع پشاورکی تحصیل چیئرمین حسن خیل سے پاکستان تحریک انصاف کے حفیظ الرحمان آفریدی نے کامیابی حاصل کر لی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ملک نظرباز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح امیدوار نے 6274 ووٹ حاصل کیے جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار ملک نظرباز نے 2538 ووٹ حاصل کیے۔
ضلع پشاور کی تحصیل چیئرمین شاہ عالم سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کلیم اللہ نے کامیابی حاصل کرلی۔ جماعت اسلامی کے سردار عالم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح امیدوار نے 20001 ووٹ حاصل کیے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار سردار عالم نے 7119 ووٹ حاصل کیے۔
ضلع نوشہرہ کی تحصیل چیئرمین پبی سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے غیور علی خٹک نے کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان تحریک انصاف کے اشفاق احمد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح امیدوار نے 27530 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اشفاق احمد نے 27268 ووٹ حاصل کیے۔
مہمند کی تحصیل چیئرمین اپر مہمند سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے حافظ تاج ولی نے کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان تحریک انصاف کے حافظ امیر اللہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح امیدوار نے 7987 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حافظ امیراللہ نے 3914 ووٹ حاصل کیے۔
تحصیل لوئرمہمند،پی ٹی آئی کےنویداحمد 7 ہزار 931 ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے جبکہ جےیوآئی کےحافظ راشداحمد 7 ہزار 285 ووٹ لےکردوسرےنمبرپررہے۔
مہمند کی تحصیل بائیزئی میں جےیوآئی کےمولانا بسم اللہ 4788 ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے جبکہ آزادامیدوار زاہد خان 4210 ووٹ لےکردوسرےنمبر پر رہے۔
ٹانک کی تحصیل جنڈولہ میں جےیوآئی کےبہادر خان 2310 ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے جبکہ ن لیگ کےحمایت یافتہ آزادامیدواراسلم خان بیٹنی 2203 ووٹوں کیساتھ دوسرےنمبرپر رہے۔
تحصیل چیئرمین صوابی سے پاکستان تحریک انصاف کے عطا اللہ خان نے کامیابی حاصل کرلی۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے اکمل خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح امیدوار نے 29363 ووٹ حاصل کیے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار اکمل خان نے 21050 ووٹ حاصل کیے۔
ضلع کوہاٹ تحصیل چیئرمین لاچی سے آزاد امیدوار محمد احسان نے کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صائم امتیاز قریشی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح امیدوار نے 8021 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صائم امتیاز قریشی نے 6278 ووٹ حاصل کیے۔
ہنگو میں تحصیل چیئرمین ٹل سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے مفتی عمران محمد نے کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جاوید حسن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح امیدوار نے 14001 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جاوید حسن نے 8400 ووٹ حاصل کیے۔
ڈی آئی خان میں تحصیل چیئرمین کلاچی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آریز گنڈاپور نے کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی) کے فریدون گنڈاپور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح امیدوار نے 18675 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار فریدون گنڈاپور نے 7890 ووٹ حاصل کیے۔
ہری پور میں تحصیل چیئرمین خانپور سے پاکستان مسلم لیگ نون کے راجہ ہارون سکندر نے کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راجہ شہاب سکندر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح امیدوار نے 32361 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ شہاب سکندر نے 26296 ووٹ حاصل کیے۔
بونیر میں تحصیل چیئرمین چغزئی سے پاکستان تحریک انصاف کے شریف خاں نے کامیابی حاصل کرلی۔ جماعت اسلامی کے محمد زیب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح امیدوار نے 8001 ووٹ حاصل کیے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار محمد زیب نے 4310 ووٹ حاصل کیے۔
بونیر میں تحصیل چیئرمین ڈگر سے پاکستان تحریک انصاف کے روزی خاں نے کامیابی حاصل کرلی۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے عارف اللہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح امیدوار نے 8547 ووٹ حاصل کیے جبکہ جمعیت علماء اسلام (ف) عارف اللہ نے 6201 ووٹ حاصل کیے۔
بونیر میں تحصیل چیئرمین خدوخیل سے عوامی نیشنل پارٹی کے گلزار حسین بابک نے کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان تحریک انصاف کے محمد افسر خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح امیدوار نے 7087 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے 6827 ووٹ حاصل کیے۔
سٹی میئر مردان سے عوامی نیشنل پارٹی کے حمایت اللہ مایار نے کامیابی حاصل کرلی۔ جے یو آئی کے امیدوار مولانا امانت حقانی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح امیدوار نے 56458ووٹ حاصل کیے جبکہ جے یو آئی نے 49948 ووٹ حاصل کیے۔
مردان میں تحصیل چیئرمین گڑھی کپورہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے بختاور خان نے کامیابی حاصل کرلی۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے محمد ایاز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح امیدوار نے 20244 ووٹ حاصل کیے جبکہ جمعیت علماء اسلام (ف) نے 17399 ووٹ حاصل کیے۔