زکریا خان کے لواحقین نے قانونی کارروائی اور مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا ۔فائل فوٹو
زکریا خان کے لواحقین نے قانونی کارروائی اور مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا ۔فائل فوٹو

کامیاب جے یو آئی امیدوار ہوائی فائرنگ کرتے اپنی ہی گولی سے جاں بحق

پشاور میں کامیابی کا جشن مناتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام  (جے یو آئی ف) کا کامیاب امیدوار اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ پشاور کے علاقے  سوڑی زئی  میں پیش آیا جہاں جے یو آئی کی ٹکٹ پر ولیج کونسل کی جنرل نشست جیتنے والا  زکریا خان ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔ فائرنگ کے دوران زکریا خان اپنی ہی گولی کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوا جس پر اسے  ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس نے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا خان کے لواحقین نے قانونی کارروائی اور مقدمہ درج کرانے سے انکارکردیا ۔

زکریا خان کا تعلق جے یو آئی(ف) سے تھا۔ پولیس کے مطابق تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔