تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی۔فائل فوٹو
تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی۔فائل فوٹو

بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے شکست تسلیم کرلی

پشاور:خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دے دیا۔

وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں مہنگائی ہماری شکست کا باعث بنی۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے دو، تین مہینوں میں مہنگائی کم ہو جائے گی۔

صوبائی وزیر عاطف خان نے بھی پی ٹی آئی امیدواروں کی شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا۔شوکت یوسفزئی نے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کے جیت جانے پر شکرادا کرتے ہوئے کہا کہ ہرالیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے، شکر ہے کہ اپوزیشن جماعت جیت گئی۔