الحمد للہ محفوظ ہوں مگر ڈرائیور زخمی ہے۔فائل فوٹو
الحمد للہ محفوظ ہوں مگر ڈرائیور زخمی ہے۔فائل فوٹو

وفاقی وزیر شبلی فرازعوام کے غیض وغضب سے بچ گئے

پشاور:درہ آدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فرازعوام کے غیض وغضب سے بچ گئے، گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے،گاڑی کو شدیدی نقصان پہنچا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز پر درہ آدم خیل میں  ہجوم نے ان پر پتھروں اور لاٹھیوں سےحملہ کر دیا، ان پر حملہ ایسے وقت میں ہوا جب وہ بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد کوہاٹ سے پشاور جا رہے تھے۔ جس میں وہ محفوظ رہے ۔

نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کے بعد سینیٹر شبلی فراز کے گارڈ او ڈرائیور زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شبلی فراز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ محفوظ ہوں مگر ڈرائیور زخمی ہے جس کو علاج کے لیے پشاور منتقل  کردیا گیا۔