بلدیاتی انتخابات۔ بہو ہار گئی،ساس کے ووٹ برابر نکل آئے

دنیا بی بی کی ہار یا جیت کا فیصلہ اب ٹاس سے کیا جائے گا۔

               
December 20, 2021 · اہم خبریں, قومی
24 جولائی کو کراچی ، حیدرآباد کے 16 اضلاع میں پولنگ ہوگی (فائل فوٹو)

24 جولائی کو کراچی ، حیدرآباد کے 16 اضلاع میں پولنگ ہوگی (فائل فوٹو)

خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر مہمند میں پہلی بار ہورہے بلدیاتی انتخابات میں ساس اور بہو کے انتخابی  مقابلے کے بعد دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج میں بہو کو شکست ہوگئی، جبکہ ساس کا معاملہ لٹک گیا۔

ذرائع کے مطابق ساس اور بہو کی دو الگ الگ ویلج کونسلز سے خواتین کی نشستوں پر ساس اور بہو نے الیکشن لڑا، بہو رابعہ بی بی اپنی مخالف جماعت اسلامی کی امیدوار سے ہار گئیں جبکہ 65 سالہ ساس دنیا بی بی اوران کے مخالف کے ووٹ برابر نکل آئے۔دنیا بی بی کی ہار یا جیت کا فیصلہ اب ٹاس سے کیا جائے گا۔