پاکستان پانچ پوائنٹس اوربہترگول ایوریج کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔فائل فوٹو
پاکستان پانچ پوائنٹس اوربہترگول ایوریج کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔فائل فوٹو

پاکستان ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ڈھاکا: پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا سامنا کوریا سے 21 دسمبر کو ہوگا، دوسرا سیمی فائنل بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان ہو گا۔

بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں جاری ایشین چیمپینز ٹرافی کے چھٹے ایڈیشن میں پاکستان نے سیمی فائنلز میں جگہ بنالی۔ رابن راؤنڈ میچز کے سلسلہ میں آخری میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 2-6 گول سے شکست دے کر پول پوزیشن بہتر بناتے ہوئے تیسری پوزیشن پر قدم جما دیے۔

پوائنٹس ٹیبل پر انڈیا 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، کوریا 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ پاکستان پانچ پوائنٹس اوربہترگول ایوریج کے ساتھ تیسری اورجاپان 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔