پشاور:مشیر خزانہ شوکت ترین خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کے پی کے سے جنرل نشست پر سینیٹ کے رکن منتخب ہو گئے، خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پرضمنی انتخاب کیلیے پولنگ صبج نو شروع ہوئی جو سہ پہر چار بجے تک جاری رہی۔
الیکشن میں 122 ووٹ ڈالے گئے۔۔شوکت ترین نے87ووٹ حاصل کیے۔اے این پی کے شوکت امیر زادہ کو 13، جے یو آئی کے اظہر خان کو بھی 13 ووٹ ملے.
مشیر سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی کے استعفی کے باعث سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی۔ صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے پریذ ائیڈنگ آفیسرکے فرائض سرانجام دیے۔
سینیٹر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا،اب بطور وزیر خزانہ ہر مہینے پشاور آیا کروں گا۔