باغبانہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کوچ الٹ گئی۔فائل فوٹو
باغبانہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کوچ الٹ گئی۔فائل فوٹو

کوچ الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور49 زخمی

خضدار میں کوچ الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور49 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق باغبانہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور49 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کرلاشوں اور زخمیوں کو خضدار اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔