عابد علی کو قائداعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔فائل فوٹو
عابد علی کو قائداعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔فائل فوٹو

عابد علی کو میچ کے دوران  سینے میں تکلیف

کراچی:پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹرعابد علی کو میچ کے دوران  سینے میں تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میچ میں بلے بازی کرتے ہوئے عابد علی کو  سینے میں تکلیف ہوئی ، ذرائع کے مطابق عابد علی کے ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جس کے بعد ڈاکٹر ان کی صحت سے متعلق بتائیں گے ۔

قائد اعظم ٹرافی کراچی میں کھیلی جا رہی ہے جہاں خیبرپختونخوا اور سینٹر پنجاب کے مابین میچ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جا رہا تھا،  عابد علی سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔