اسحاق ڈار کے سر پرنااہلی کی لٹکتی تلواراتر گئی

اسلام آباد:سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈارکے سر پرنااہلی کی لٹکتی تلواراترگئی ، سپریم کورٹ نے درخواست عدم پیروی کے باعث خارج کردی ۔

اسحاق ڈارکی بطور سینیٹر ممبر شپ کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم امتناع بھی ختم ہو گیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آرڈیننس کے تحت دو ماہ میں حلف نہ اٹھانے والے کی نشست خالی تصور ہوگی ۔اسحاق ڈارکے وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا،اس لیے ان پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔

سٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار نواز پیر زادہ گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے،عدالت نے اسحاق ڈار کو بھی طلب کیا لیکن وہ بھی پیش نہیں ہوئے ۔

وکیل اسحاق ڈارنے کہا کہ اسحاق ڈار بیمار ہیں اور بیرون ملک ہیں ۔ عدالت نے اسحاق ڈارکی نااہلی کیلیے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کردی ۔