علی امین گنڈا پورنے میرے خلاف ذاتی سازشیں کیں جن کا نقصان پارٹی کو ہوا۔

ڈاکٹر ہشام انعام اللّٰہ نے علی امین گنڈا پورکو چیلنج دیدیا

پشاور:خیبرپختونخوا کے سابق وزیرِ صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللّٰہ خان نے اپنی ہی پارٹی کے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پورکو چیلنج دیدیا۔

پشاور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیرِ صحت خیبر پختون خوا ڈاکٹر ہشام انعام اللّٰہ خان نے یہ چیلنج دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپورکو استعفیٰ دینے اورآزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتا ہوں، اگر ہمت ہے تو الیکشن جیت کر دکھائیں۔

ڈاکٹر ہشام انعام اللّٰہ خان کا مزید کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے میرے خلاف ذاتی سازشیں کیں جن کا نقصان پارٹی کو ہوا۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیرِ صحت خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پورنے لکی مروت میں ہماری سیاسی بصیرت کو چیلنج کیا ہے۔