صوبائی کابینہ سے استعفی وزیر اعلی کو سندھ بھجوایا ہے جو تاحال منظور نہیں ہوا۔فائل فوٹو
صوبائی کابینہ سے استعفی وزیر اعلی کو سندھ بھجوایا ہے جو تاحال منظور نہیں ہوا۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں دفن ہوگئی۔ سعید غنی

کراچی:وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کاکہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج پورے نہیں آئے، جو ابھی تک نتائج آئے ہیں بلاول نے بولا ہے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں دفن ہوگئی، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نتائج میں وفاقی اور صوبائی وزرا نے مداخلت کی ہے۔

سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو زبردستی سیٹیں ملی تھیں، اب حشر برا ہوگا، سندھ میں کوئی نیا بلدیاتی نظام نہیں آیا، بلدیاتی نظام وہی ہے جو 2013ء میں بنا تھا، ہم نے بلدیاتی نظام بہترکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے امیدواروں کو سزا دی گئی ہے، تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں جنم لیا تھا، عوام ووٹ کی طاقت سے بدلہ لیتے ہیں، خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن نے عوام کا موڈ بتادیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوگ گیس کا بحران بھگت رہے ہیں، کراچی میں فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، ایم کیو ایم گیس، پیٹرول کی قیمتوں، گندم کے ڈاکے اور کھاد کے معاملے پرکیوں خاموش ہے۔