مظفر آباد: سپریم کورٹ نے آزاد کشمیر میں 6 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا، اورکہا کہ 2017 کی مردم شماری پر حلقہ بندیاں کرکے الیکشن کرائے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس خواجہ نسیم، جسٹس رضا علی اور جسٹس یونس طاہرپر مشتمل ایک فل کورٹ نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ 45 دن میں مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیاں کریں، اوراگست 2022 سے قبل آزاد، شفاف اور غیر جانب دار الیکشن کرائیں۔مظفرآباد سپریم کورٹ کی جانب سے ہائی کورٹ کی رٹ کے خلاف ہجیرہ میونسپل کمیٹی و دیگر مقدمہ بنام آزاد حکومت کیس میں اپیل پر فیصلہ سنایاگیا۔