اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے ناجائز حکمرانوں کےقلعہ کی دیوارگرادی ہے۔
ٹوئٹرپرکارکنوں کے نام جاری پیغام میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام،جماعتی ورکرز،عہدیداران اور تمام امیدواران کوبہت مبارک ہو، آپ کی شب وروز محنت اورہمت نےان ناجائز حکمرانوں کےقلعہ کی دیوارگرادی ہےاورانشاءاللہ آپ کی یہ محنت اس ناجائز حکمرانی کےقلعے کی آخری اینٹ نکلنےاوراس ملک کوواپس ایک اسلامی اورجمہوری ملک بنانےتک جاری رہے گی۔”
خیبرپختونخواہ کےغیورعوام،جماعتی ورکرز،عہدیداران اور تمام امیدواران کوبہت مبارک ھوآپکی شب وروز محنت اورھمت نےان ناجائز حکمرانوں کےقلعہ کی دیوارگرادی ھےاورانشاءاللہ آپکی یہ محنت اس ناجائز حکمرانی کےقلعے کی آخری اینٹ نکلنےاور اس ملک کوواپس ایک اسلامی اورجمھوری ملک بنانےتک جاری رھیگی
— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) December 21, 2021
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں مولانا فضل الرحمن کی پارٹی جمعیت علماء اسلام تحصیل کونسل اور سٹی میئرز کی 64 میں سے 21 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔