لاہور:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پارٹی قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وطن واپس نہ آنے کا مشورہ دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوواپس آکر ظالموں کے ہتھے نہیں چڑھنا چاہیے،نواز شریف اس وقت وطن واپس آئیں گے جب ن لیگ درخواست کرے گی، جب الیکشن آئیں گے تو وزیر اعظم کا امیدوار سامنے آجائے گا۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کو شکست ہوئی،عوام نے آئین اورقانون کوووٹ دیا ،سونامی کچھ وقت کے لیے آتی ہے ، تبدیلی اور سونامی تباہی لائی اوراب واپس جا رہی ہے۔
سعد رفیق نے مزید کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ اور ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی، پی ٹی آئی کے اتحادی بھی اب ان پرالزمات لگا رہے ہیں۔