میئر بنوں کی نشست پر دوبارہ گنتی کا حکم معطل

الیکشن کمیشن نے میئر بنوں کی نشست پر دوبارہ گنتی کا حکم معطل کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے عرفان درانی کی درخواست پرعبوری حکم جاری کیا تاہم اس سے قبل ریٹرننگ افسر نے تمام پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

جے یوآئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 10 ہزار سے کم مارجن پر ہی دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے الیکشن کمیشن نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کرلیا۔

دوسری جانب لکی مروت، دوبارہ گنتی میں ٹرائبل سب ڈویژن بیٹنی کے تحصیل چیئرمین کا نتیجہ تبدیل ہو گیاجے یو آئی کے مولانا انور بادشاہ ایک ہزار21 ووٹ لےکرچیئرمین منتخب ہو گئے پی ٹی آئی کے نور گل 647 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرآئے احتجاج کے بعد دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔