راولپنڈی:پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے راولپنڈی سے اغوا ہونے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، واقعے کی امریکی ایف بی آئی بھی تفتیش کر رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے وجیہہ سواتی کے سابق شوہر رضوان حبیب کو گرفتارکرلیا۔
گرفتار ملزم رضوان حبیب کو جوڈیشل مجسٹریٹ ظہیر صفدرکی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزم کو 4 روزکے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔گرفتار ملزم رضوان حبیب سے پولیس نے پوچھ گچھ شروع کر دی۔
وجیہہ سواتی کے راولپنڈی سے اغوا کے معاملے پر امریکی سفارت خانے نے راولپنڈی پولیس سے رابطہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے لیگل اتاشی سیکشن کے 2 سفارت کاروں نے پنڈی پولیس حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
پولیس نے امریکی حکام کو وجیہہ سواتی کے اغواء کیس کی تفتیش سے آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ امریکی ایف بی آئی وجیہہ سواتی اغوا کیس کی الگ سے تحقیقات کر رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos