خط کےحوالےسےآپ جوپوچھناچاہتےہیں وہ 3 دن بعدپوچھیں۔فائل فوٹو
خط کےحوالےسےآپ جوپوچھناچاہتےہیں وہ 3 دن بعدپوچھیں۔فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو سمیت دیگر پرعائد جرمانہ ختم کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو سمیت دیگر پرعائد جرمانہ ختم کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ان کی جماعت کے دیگر6 رہنماؤں کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کا کیس نمٹا دیا، الیکشن کمیشن نے تمام نامزد ملزمان کے خلاف نوٹس پرتحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق تمام افراد پرعائد جرمانہ ختم کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسرنے کوئی فیصلہ دیا نہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا۔
بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگرفریقین نے ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کی یقین دہانی کرادی ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو سمیت دیگرپر جرمانہ ختم کردیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، خورشید شاہ، سعید غنی اور مراد علی شاہ سمیت دیگرپر50 ہزار فی کس جرمانہ عائد کیا تھا۔