کراچی سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دیدیا
آفتاب صدیقی نے وزارت بحری امورکے پارلیمانی سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
تمام اراکین سندھ اسمبلی کے استعفے حلیم عادل شیخ کے پاس ہیں۔فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔
انہوں نے وزارت بحری امورکے پارلیمانی سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔آفتاب صدیقی نے چیف وہپ عامر ڈوگرکو استعفیٰ ارسال کیا اورلکھا کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کام جاری نہیں رکھ سکتا، درخواست ہے کہ استعفیٰ کو فوری طور پر منظورکیا جائے۔
آفتاب صدیقی کو 13 دسمبر 2019 کو پارلیمانی سیکریٹری میری ٹائم افئیر مقررکیا گیا تھا۔وہ کراچی کے حلقہ این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔