عابد علی کو قائداعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔فائل فوٹو
عابد علی کو قائداعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔فائل فوٹو

عابد علی کےدل کی شریان میں دوسرا اسٹنٹ بھی ڈا ل دیا گیا

کراچی:ٹیسٹ کرکٹرعابد علی کےدل کی شریان میں دوسرا اسٹنٹ بھی ڈا ل دیا گیا۔

نجی ٹی وی نے ہسپتال ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ عابد علی کو دوماہ کےلیے مکمل آرام کی ہدایت  کی گئی ہے ، جس کے بعد وہ معمول کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں، ان کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر بتائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ عابد علی کو قائداعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور رپورٹ میں ان کی دو شریانوں میں رکاوٹ سامنے آئی تھی۔جس کے بعد عابد علی کے دل کی شریان کی رکاوٹ کھول کر سٹنٹ ڈالا گیا تھا تاہم ہسپتال ذرائع کے مطابق اب دوسرا سٹنٹ بھی ڈال دیا گیا ہے۔