چار سالہ جدو جہد کے بعد آج فیصلہ آگیا۔فائل فوٹو
چار سالہ جدو جہد کے بعد آج فیصلہ آگیا۔فائل فوٹو

بیان حلفی غلط ثابت ہوا تو قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دوں گا۔قادر مندو خیل

اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف نا اہلی کیس کے درخواست گزاراور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادرمندوخیل نے کہا کہ  فیصل واوڈا نااہلی کیس میں بیان حلفی جمع کرایا ہے، اگر وہ غلط ثابت ہو گیا تو میں قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دوں گا۔

میڈیا سے گفتگو میں قادر مندوخیل نے کہا کہ فیصل واوڈا نے اگر کاغذات نامزدگی سے پہلے دہری شہریت چھوڑی ہوتی تو کیس نہ بنتا ،امید ہے آج فیصل واڈا نااہل ہوجائیں گے ، فصیل واوڈا کی سینیٹ کی نشست بھی پیپلز پارٹی کو ملے گی۔

واضح رہے کہ آج الیکشن کمیشن فریقین کے دلائل سننے کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا کی نا اہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔