اورنگی ٹاؤن میں 1.3 اور قائد آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔فائل فوٹو
اورنگی ٹاؤن میں 1.3 اور قائد آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔فائل فوٹو

کراچی میں 26 اور27 دسمبرکو بارش کا امکان

کراچی: ملک میں مغربی ہوائوں کے نئے سلسلے کی آمد جاری ہے جس کے زیر اثرکراچی سمیت ملک بھر میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا جس کے تحت کراچی میں 26 اور27 دسمبر کو درمیانے درجے کی بارش اور25 دسمبر کو بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والی ہوائیں بارشیں برسانے کا باعث بنیں گی۔شہر میں 28 دسمبرکے بعد سردی بڑھے گی، کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری متوقع ہے جبکہ دن کے اوقات میں پارہ 22 سے 24ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔