شوکت ترین نے تیمورجھگڑا کو  کال کرکےکہا تھا کہ وفاقی حکومت کو خط لکھ کر بجٹ کی اضافی رقم واپس نہ کرنے کا کہہ دیں۔فائل فوٹو
شوکت ترین نے تیمورجھگڑا کو  کال کرکےکہا تھا کہ وفاقی حکومت کو خط لکھ کر بجٹ کی اضافی رقم واپس نہ کرنے کا کہہ دیں۔فائل فوٹو

شوکت ترین نے بطور سینیٹر حلف لیا

اسلام آباد:مشیر خزانہ شوکت ترین نے آج سینیٹ کے اجلاس میں  بطور سینیٹر حلف لیا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حلف لیا۔

واضح رہے کہ شوکت ترین 20 دسمبر کو خیبرپختونخوا کی سیٹ سے 87 ووٹ لے کر سینیٹ کی نشست پرکامیاب ہوئے تھے ،خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی  ۔

145 کے ایوان میں سے سینیٹر کیلیے 73 ووٹ درکار تھے ، شوکت ترین نے 87 ووٹ حاصل  کیے ۔عوامی نیشنل پارٹی کے  شوکت امیر زادہ ، پاکستان پیپلزپارٹی کے محمد سعید اور جے یوآئی ف کے ظاہر شاہ  بھی سینیٹر کے امیدوار تھے ۔