قائد آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے قائد آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق کہ مقتول پیپلزپارٹی کے ایم این اے آغا رفیع اللہ کا قریبی ساتھی کا رشتے دار تھا۔ آغا رفیع اللہ کے مطابق جاں بحق ہونے والا ان کے پارٹی ورکرکا چھوٹا بھائی تھا، اس کو زمین کے تنازع پر دھمکیاں مل رہی تھیں۔

دوسری جانب زخمی ہونے والے شخص کو مقامی قبرستان کا چوکیداربتایا گیا ہے، ہسپتال میں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔