سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 8 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

ایئر پورٹ پہنچنے پر مسافروں کے ریپڈ کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے تو وہ مثبت آ گئے۔

               
December 24, 2021 · قومی
38نئے کیسزرپورٹ

کراچی:سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 8 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سی اے اے حکام کے مطابق یہ تمام مسافر سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوکر آئے تھے، جن کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پہنچنے پر مسافروں کے ریپڈ کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے تو وہ مثبت آ گئے۔

سی اے اے حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا تمام مسافروں کو کورنگی میں محکمۂ صحت سندھ کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔