سوتیلے نانا نے9 سالہ نواسی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا

زیادتی کاشکار بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو

               
December 26, 2021 · قومی
بچی کواس کے سوتیلے نانا نے زیادتی کا نشانہ بنایا،فائل فوٹو

بچی کواس کے سوتیلے نانا نے زیادتی کا نشانہ بنایا،فائل فوٹو

لاہور: گلبرگ کے علاقے سے سوتیلے نانا نے مبینہ طور پر9 سالہ نواسی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کا بتانا ہے کہ زیادتی کاشکار بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کی چیئر پرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کو لاہورمیں گلبرگ کے علاقے سے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔سارہ احمد کے مطابق بچی کواس کے سوتیلے نانا نے زیادتی کا نشانہ بنایا،بچی کے چھوٹے بھائی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا  ہے۔