کراچی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف فیملی کے 3 لوگ یہاں موجود ہیں، نوازشریف بھی آ جائیں، آصف زرداری اور میرے ٹینٹ اکھڑنے کا وقت آ گیا ہے۔ طالبان کی مدد کیلیے پوری دنیا کو پاکستان مدعوکیا۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔ نوازشریف نے پاکستان آنا ہے تو اپنی جیب سے ٹکٹ کی پیشکش کرتا ہوں،انہوں نے اداروں کیخلاف باتیں کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، نوازشریف صحت مند ہیں کیونکہ کہیں سےعلاج تو کرایا نہیں، نوازشریف بیماری کابہانہ کرکےبیرون ملک گئے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا کہ لاہور میں ٹینٹ لگانے جا رہا ہوں، ان کے اور میرے ٹینٹ اکھڑنے کا وقت آ گیا ہے۔شریف اور زرداری فیملی ملکی دولت بیرون ملک لے کرگئی، پاپڑاورچنے والے میں نے تو نہیں نکالے۔ قوم نے ہمیں اس لیے ووٹ دیے کہ مافیاز سے نجات دلائیں ہم یہ نہیں کر سکے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا ہمارا ہاتھ ہوگا اور ان کے گریبان ہوں گے، آپ خود کو دیکھیں، آپ جیسے چور ہمارے گریبانوں پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے، شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے جتنے الزامات ہیں کسی پر نہیں، پاپڑ والے چنے والے میں نے نہیں نکالے ہیں، شریف اور زرداری خاندان ملکی دولت باہر لے جانے والے ہیں۔
بانی متحدہ سے بات چیت کے حوالے سے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ براہ راست نہیں بالواسطہ رابطے ہیں، بانی متحدہ کوزمانہ طالبہ علمی سے جانتا ہوں، ان کے خلاف قتل و غارت گری سمیت مختلف مقدمات درج ہیں، بانی متحدہ سے کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔