لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نےدعویٰ کیا کہ عمران نیازی نے گھبراہٹ میں پارٹی آئین ہی ختم کردیا ، پاکستان تحریک انصاف بطورجماعت قانونی طورپرختم ہو چکی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف ابھی واپس نہیں آئے کہ حکومت کی ٹلی بج چکی ہے، نواز شریف کی واپسی کا خوف انہیں سونے نہیں دیتا، عمران نیازی سمیت ہر وزیراور ترجمان کا بیان صرف نواز شریف اورشہباز شریف ہی ہوتا ہے ۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نالائقی ، نا اہلی اورکرپشن کے سونامی لانے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں، آپ نے جو کرنا ہے کریں، جو کہنا ہے کہیں آپ کو جانا تو پڑے گا، جن کا اپنا ٹکٹ عوام کاٹ چکے ہیں، وہ اپنے ٹکٹ کی فکر کریں ۔
نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف بس الزام ہی ہیں، ثبوت کوئی نہیں ،قوم نواز شریف کے استقبال کیلیے چشم براہ ہے، نوازشریف آئیں گے تو عمران نیازی ،شیدا ٹلی اورکرائے کے ترجمانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos