اگر یہ اتنے ہی صادق اور امین ہیں تو الیکشن کرائیں،فائل فوٹو
اگر یہ اتنے ہی صادق اور امین ہیں تو الیکشن کرائیں،فائل فوٹو

نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیزکے پاس فرنس آئل کا اسٹاک ضرورت سے کم ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا کہ موسم گرما میں فرنس آئل کی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روزمیں فرنس آئل کی کھپت 13 ہزارمیٹرک ٹن یومیہ ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی ریفائنریزاس مقدار کا آدھا فرنس آئل پیدا کر رہی ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ ڈیمزمیں کم پانی کے باعث فرنس آئل والے پلانٹس چلائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں گزشتہ  سال کی نسبت فرنس آئل کی کھپت 116 فیصد زائد رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما کے لیے 2 لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا۔