بارش سے قبل اندھی بھی آسکتی ہے۔فائل فوٹو
بارش سے قبل اندھی بھی آسکتی ہے۔فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش۔سردی میں اضافہ

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش برسنے سے  موسم مزید سرد ہو گیا۔بارش سے سڑکوں پرپھسلن اورپانی جمع ہونے  سے دفاترجانے والوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گلستان جوہر،گلشن اقبال،اسکیم 33 گلزار ہجری، سہرات گوٹھ ، ایم اے جناح روڈ ، صدر، بلدیہ ٹاؤن ، سائٹ ایریا،آئی آئی چندریگر روڈ، مزار قائد ، جمشید روڈ ، لسبیلہ ، طارق روڈ، گلشن اقبال ، یونیورسٹی روڈ ، بہادر آباد،اسٹیڈیم روڈ ،شارع فیصل ملیر،ماڈل کالونی،کھارادر،گارڈن، قیوم آباد سمیت مختلف علاقوںمیں کہیں تیزاورکہیں ہلکی بارش ہوئی۔

سرجانی ٹاؤن ، نیو کراچی نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد میں بھی بارش ہوئی ۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں کو بارش میں برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کرنے کی تلقین کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 5 ملی میٹریکارڈ کی گئی۔ائیرپورٹ پر4 اورگلستان جوہر میں 3 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھرموسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ ہلکی بارش کا سلسلہ کل صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ 28 دسمبرسے سردی کی لہرآنے کی توقع ہے جو5 جنوری تک برقراررہ سکتی ہے۔