آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرناصرکے تین بیٹوں کو قتل کردیا گیا۔فائل فوٹو
نیلم وادی کے منیر اور امجد لکڑیاں اکھٹی کرنے جنگل گئے تھے- فائل فوٹو

کراچی۔بنارس کے قریب گھر میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کراچی: بنارس کے قریب گھر میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت دو زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے پیرآباد میں پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلیے گھر پر چھاپہ مارا تو گھرکے اوپر سے ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں میں 3 افراد جاں بحق جب کہ پولیس اہلکار سمیت دو زخمی ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت شبیر اوریار گل اورعبداللہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں اور عینی شاہدین کے بیانات لیے جا رہے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ مکان کے تنازع پر پیش آیا جب کہ جوہر آباد پولیس کے اہلکار اس معاملے میں کیوں آئے، تحقیقات کررہے ہیں۔پولیس نے ایس ایچ او جوہرآباد اور مخبر کو گرفتارکرلیا۔

دوسری جانب واقعے میں زخمی افتخار شاہ کے بھائی سلمان شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان کا ایک پارٹی سے مکان کا تنازع چل رہا ہے، رات گئے ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی، مسلح افراد کے ہمراہ دو پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد بھی تھے اور مسلح افراد اسلحے کے زور پر مکان خالی کروانا چاہتے تھے جس کے نتیجے میں تصادم کے دوران فائرنگ سے میرا بھائی زخمی ہوا اور باہر سے آنے والے تین افراد ہلاک ہوگئے۔