حادثے کے وقت ٹریکٹر ٹرالی میں 40 مسافر سوار تھے۔فائل فوٹو
حادثے کے وقت ٹریکٹر ٹرالی میں 40 مسافر سوار تھے۔فائل فوٹو

بنوں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ۔5 افراد جاں بحق

خیبر پختون خوا۔ ضلع بنوں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے سبب 5 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  گڑھی شیر احمد میں دو خاندانوں کے مابین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے, تمام زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مرنے والوں میں باپ اور دو بیٹے بھی شامل ہیں۔

واقعہ کی تحقیقات جاری ہے اورعلاقے میں بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ اشتعال میں آکر مزید وئی فائرنگ کا واقعہ نہ ہوجائے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔