لاڑکانہ:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کی زندگی ایک تحریک اور مشعلِ راہ ہے۔
بینظیربھٹو کے 14ویں یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو مثالی عالمی لیڈر تھیں، انہوں نے پاکستان میں بڑی بہادری سے جمہوریت کے لیے تاریخی جدوجہد کی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آج یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی و انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے اور جمہوریت کی مضبوطی، آئین و پارلیمان کی بالادستی، اور معاشرتی مساوات کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اس کے علاوہ خراج عقیدت پیش کرنے کا کوئی اورطریقہ نہیں ہوسکتا۔