کپتان قاسم اکرم 50رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔فائل فوٹو
کپتان قاسم اکرم 50رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔فائل فوٹو

انڈر19ایشیا کپ۔پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو بھی مات دیدی

دبئی:پاکستان نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای ) کو ہرا کرانڈر19ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

دبئی میں پاکستان اور یو اے ای کی انڈر 19ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم کو 220رنز کا ہدف دیا ،کپتان قاسم اکرم 50رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

جواب میں جواب یو اے ای کا آغاز مایوس کن رہا ،9 رنز پر پہلی جبکہ 76 کے مجموعے پرآدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی ، مقررہ 50اوورز میں 9 وکٹ پر 198رنز بنائے ۔

قومی کپتان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے 3وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ کے حقدار بنے ۔