نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے نام سامنے آگئے

اسلام آباد:قومی ادارہ برائے احتساب(نیب) کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے حکومت اوراپوزیشن کی جانب سے متعدد نام تجویرکیے گئے ہیں،تاہم ابھی کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن نے چار جبکہ حکومت نے تین نام تجویز کیے ہیں۔حکومت کی جانب سے سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، سیکریٹری مذہبی اموراعجاز جعفراورسابق ڈی جی ایف آئی اے عملیش چوہدری کے نام چیئرمین نیب کے لیے تجویزکیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) نے ناصر محمود کھوسہ اور سلمان صدیق ،پاکستان پیپلز پارٹی  نے سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی اورجمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) نے جسٹس (ر)دوست محمد خان کا نام تجویز کیا ہے۔اسٹیئرنگ کمیٹی چاروں ناموں میں سے ایک نام تجویزکرکے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بھیجے گی اور وہ یہ نام حکومت کو بھجوائیں گے۔