38نئے کیسزرپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 912 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق  ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 12 لاکھ  94 ہزار31 تک پہنچ گئی ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں  294 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کےبعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  ایک لاکھ  آٹھ ہزار 502 ، پنجاب میں  4 لاکھ 44 ہزار 670 ، سندھ میں 4 لاکھ  80 ہزار 901 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  81 ہزار 247 ، بلوچستان میں  33 ہزار 625 ، گلگت بلتستان  میں  10 ہزار 429  جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں  34 ہزار 657 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق اب تک پاکستان میں دو کروڑ 32 لاکھ  34 ہزار 148 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ، گزشتہ روز41 ہزار 869 ٹیسٹ کئے گئے  ، 12 لاکھ  55 ہزار 204 پٌاکستانی مہلک وائرس کو شکست دے چکے ہیں جبکہ  636 مریض تشویشناک حالت میں موجود ہیں ۔

اب تک  پنجاب میں کورونا کے باعث  13 ہزار 66 ، سندھ میں 7 ہزار 663، خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 922، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 966، گلگت بلتستان میں  186 ، بلوچستان میں  363 اور ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 746 افراد کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں ۔