ہنگو میں گیس کے باعث دم گھٹ جانے سے 6 افراد جاں بحق

ہنگوکے علاقے گلشن کالونی میں رات کو ہیٹر چلانے والا پورا خاندان دم گھنٹنے کے باعث جاں بحق ہو گیا ، مرنےوالوں میں تین بچوں سمیت 6 افراد شامل ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ہنگو کے علاقے گلشن کالونی مسجد ابو مطر کے قریب شہری نادر خان کے اہلخانہ رات کو ہیٹرجلا کر سو گئے، گھر میں گیس بھر جانے کے باعث  نادر،اس کی اہلیہ، بیٹی اور تین چھوٹے بچوں کی حالت غیرہوگئی۔

اطلاع ملتے ہیں ریسکیو  کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں ، تمام افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔دوسری جانب ایک گھرکا پورا خاندان جاں بحق ہونے پرعلاقے کی فضا سوگوار اورہرآنکھ اشکبار ہے ۔ریسکیو ٹیموں کی جانب سے تمام 6 میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی گئیں ۔