پاکستان میں فیصلے کرنے والے لوگ مزید تجربے کرنا بند کریں،فائل فوٹو
پاکستان میں فیصلے کرنے والے لوگ مزید تجربے کرنا بند کریں،فائل فوٹو

 نوازشریف کو ہم واپس لائیں گے۔فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ہم واپس لائیں گے وہ  خود نہیں آئیں گے جبکہ ملزمان کی حوالگی پر برطانیہ سے بات کررہے ہیں۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کی باتیں پہلے بھی ہوئی تھیں اب بھی ہورہی ہیں، مولانافضل الرحمن نے بھی مارچ کا اعلان کیا تھا لیکن کیا ہوا، یہ سارے دیہاڑی دار سیاست دان ہیں، نوازشریف اور آصف زرداری نے ملک کو نقصان پہنچایا اس لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑرہا ہے، رانا شمیم کیس میں سیسلین مافیا بے نقاب ہوا جب کہ نوازشریف کو ہم واپس لائیں گے وہ خود نہیں آئیں گے، ملزمان کی حوالگی پر برطانیہ سے بات کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی ہے، قومی سلامتی پالیسی عام آدمی کی زندگی سے منسلک ہے اور اس سے عام آدمی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، اس کے علاوہ قومی سلامتی پالیسی معاشی صورتحال سے بھی منسلک ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو بچانے کے لیے کوششیں کی گئیں تاہم کابینہ نے ناظم جوکھیو قتل کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی منظوری دی ہے۔