کراچی پولیس کی کارروائی ۔ 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی:تھانہ سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گرد گرفتارکرلیےجن کے قبضے سے 2 عدد ہینڈ گرنیڈ اورایک 30 بور پستول برآمد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت انس خان ولد شودہ خان اور فردوس خان ولد علی بات خان کے نام سے ہوئی اور ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد ہینڈ گرنیڈ اورایک 30 بور پستول بمعہ 4راؤنڈ برآمد کئے گئے ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 1697/2021 و1698/2021 و1699/2021 بجرم دفعہ4/5 ایکسپلوزو ایکٹ و231 A سندھ آرمزایکٹ درج رجسٹر کر لیا گیا ہے، دہشتگرد ملزمان کا تعلق TTP سے ہے ملزمان نے دہشتگردی کی تربیت افغانستان سے لی ہے ۔

ملزم انس افغانستان میں گرفتار بھی ہوا اور 2007 تا 2012 تک پل چرنی جیل میں قید رہا ، ملزم کے والد محبوب TTP پاکستان وزیرستان کے مقامی ممبر تھے اور ساتھیوں سمیت وزیرستان میں سال 2020 میں مارے گئے تھے ۔