الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کر دیں

انتخابی عملے کی تربیتی کتابچے کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

               
December 29, 2021 · |, اہم خبریں, قومی
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو

ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کر دیں، انتخابی عملے کی تربیتی کتابچے کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں تربیت کیلیے استعمال ہونے والے مواد میں بہتری پرغورکیا جائے گا، شعبہ ٹریننگ کے افسران اورکمیشن کے دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے ،تمام صوبائی الیکشن کمشنر کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔