اسلام آباد:صوبہ خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بات ذمے دار ذرائع نے بتائی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس سے قبل خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 16 جنوری کو کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے مارچ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ موسم کی شدت کے باعث کیا ہے۔
واضح رہے کہ صوبے میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں ہزارہ اور مالا کنڈ ڈویژن سمیت دیگر18 اضلاع میں الیکشن ہوں گے۔