اسلام آباد میں نیا بلدیاتی نظام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

اسلام آباد میں نیا بلدیاتی نظام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر پاکستان ، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری قانون کو نوٹسز جاری کر دیے ۔

اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں نے نئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو چیلنج کیا، درخواست گزارنے کہا کہ میئر کا براہ راست انتخاب اورڈپٹی میئرز کے عہدے ختم کرنا خلاف قانون ہے،لوکل گورنمنٹ 2015 کے قانون کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا نظام آئین سے متصادم ہے ۔عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 جنوری کو طلب کرلیا۔