اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت ملاقاتیں کررہی ہے تو ہم بھی کسی نہ کسی سے مل رہے ہیں،اپنے نمبر پورے اور حکومت کے نمبرکم کرنے کی کوشش کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیاسی طورپر منی بجٹ کی بھر پور مخالفت کریں گے، اگر حکومت ملاقاتیں کررہی ہے تو ہم بھی کسی نہ کسی سے مل رہے ہیں۔اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ مضبوطی سےکھڑے ہیں، وزیر خزانہ اتحادی اور حکومتی اراکین کو تفصیلی بریفنگ دیں گے، اس کے بعد بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔